شاہ محمود نے رہائی کے بعد بیٹی سے کیا کہا؟ مہر بانو نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بتا دیا

راولپنڈی(پی این آئی) مہر بانو قریشی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر کہاہے کہ یہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے بہت افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سےرہا ہوتے ہی پھر گرفتار کر لیا گیا۔
مہر بانو قریشی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے معلوم ہے یہ مجھے دوبارہ گرفتار کریں گے،یہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے بہت افسوس ہے،عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جارہا ہے، والد کو بہت بدتمیز طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کسی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close