مریم نواز اور شہباز شریف کے مخالف پی ٹی آئی امیدوار “غائب” کیوں؟

سرگودھا (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

اسی طرح مریم نواز سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 سے بھی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔۔۔۔لاہور کے علاوہ مسلم لیگ ن کے یہ دونوں نئے حلقے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان حلقوں میں کاغذات ایسے وقت میں جمع کروائے گئے جب ان حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں اور وہ میدان میں موجود نہیں ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کا خیال ہے کہ جہاں جہاں یہ ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں وہاں اُمیدوار نہیں ہوں گے یہ ان کی خام خیالی ہے۔ انہیں ہر جگہ سے اُمیدوار ملیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close