بلے کے نشان کی آفر کس نے کی تھی؟ پرویز خٹک نے بالآخر حقیقت بتا دی

پشاور (پی این آئی) سربراہ پی ٹی آئی پی اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے کے نشان کی آفر مجھے میرے وکیل نے کی تھی۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بلے کے نشان کیلئے اپلائی کیا تھا، میرے وکیل نے پوچھا بلے کا نشان لینا چاہتے ہیں؟ میں نے کہا بلے کا نشان مل گیا تو اس پر کیس ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ 50سال حکمرانی کرنے والوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کیا،جس ملک میں ایماندار لیڈر آیا وہ ملک ترقی کرتا ہے۔ میں اپنے منشور پر 100فیصد عمل کروں گا،خیبرپختونخوا میں کس کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا انتخابات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ ہماری اپنی حکومت میں ہمیں وفاق سے ایک روپیہ نہیں ملا،لڑائیوں سے حق حاصل نہیں ہوتا بات کرنی پڑتی ہے۔کیا کوئی چار سال میں بڑا پراجیکٹ ہمیں ملا ،این ایچ اے مراد سعید کے پاس تھا جو بڑا چیمپئن بنا ہوا تھا کیا اس دور میں کچھ بنا۔

خیبرپختونخوا میں ایک موٹر وے نواز شریف اور دوسری سوات کیلیے میں نے بنائی ،وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔ پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ غیر ملکی سازش کیلئے سابق چیئرمین ہمیں کنونس کرنا چاہتے تھے،جب پارٹی کا حصہ ہوتے ہیں تو لیڈر کو نہیں جھٹلا سکتے ۔اس وقت ہمیں لگا کہ سازش بڑی خطرناک چیز ہے مگر بعد میں پتہ چلا کہ مصیبت میں پڑ گئے۔میں نے 12سال پی ٹی آئی میں گزارے ہیں ،میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میں نہ کسی سے معافی مانگتا ہوں اور نہ کسی کو جواب دہ ہوں ،میں اللہ کو جوابدہ ہوں میں نے اللہ کو جواب دینا ہے۔ ہم پارٹی لیڈر کو سپورٹ کرتے رہے ہیں کئی دفعہ لوگ اندھا سپورٹ بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ہر فیملی،ہرڈسٹرکٹ کا معلوم ہے،یہ لوگ بڑے نام نہیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے بڑے نام بن گئے تھے۔ ان کو کہیں پی ٹی آئی چھوڑ دیں اور 5ہزار ووٹ لے کر دکھائیں،بڑے نام وہ ہیں جو میرے ساتھ شامل ہوئے ہیں، ان کے ذاتی ووٹ ہیں۔

پی ٹی آئی میں 70فیصد ایم این ایز کو میں نے شامل کرایا تھا،ہم 70سے 80فیصد نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیں گے اور بھی بڑے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کئی بار وفاقی حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کیا لیکن اسد قیصر منا لیتے تھے،9مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے، یہ صرف اس ملک کا دشمن ہی کرسکتا ہے۔ میرا جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی اتحادنہیں، میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے،میں موقع پرست نہیں ،محنتی ہوں،اپنی محنت کے صلے کیلئے جا رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close