کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء منظور وسان نے عام انتخابات میں کچھ روز کی تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا۔
انہوں نے مختصر گفتگو میں کہا کہ الیکشن میں کچھ روز کی تاخیر ہوسکتی ہے، سیاسی اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ رہے گا، 8 فروری کو ہرجگہ پر تیر ہی تیر نظر آئے گا۔ شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنماء سید ناصر حسین شاہ نے سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ الیکشن شفاف ہوں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ کی اب بات نہیں رہی، پیپلزپارٹی کا فیور لینے کا تصور غلط ہے، ہم نہ پہلے لاڈلے بنے ہیں اور نہ بنیں گے، ہم عوام کے لاڈلے ہیں اور رہیں گے، پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں، ہر جگہ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے، اگر ہم پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں تو اس پر اتحاد کی بات نہیں ہونی چاہئے، پیپلزپارٹی کا سمبل تلوار سے تیر کر دیا گیا ہم نے اس کو قبول کیا، ہم الیکشن کا عمل شفاف چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے اگر عوامی پروسیس کرتے تو ان کو آج ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
ن لیگ پی ٹی آئی کو الگ رکھنا چاہتی ہے تو اس کا جواب وہ دیں گے۔نیوز ایجنسی کے مطابق ناصرحیسن شاہ نے کہا کہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن تعمیری باتیں کریں، پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس کے ذریعے لایا گیا، سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہم ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض پیپلزپارٹی کو ہیں، سب سے زیادہ اعتراضات ہم نے الیکشن کمیشن میں داخل کئے ہیں، ہم کورٹ میں بھی گئے ہیں اس کے خلاف، ایم کیوایم نان ایشو اٹھانے کی ماہر ہے، ایم کیو ایم والے بتائیں کہ انہوں نے کتنے اعتراضات داخل کئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں