لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے 16ویں اجلاس کے ایجنڈے میں ردو بدل کر دیا گیا۔4 روز کے وقفے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دوبارہ آغا ہواز ۔
شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے 16ویں اجلاس میں لاہور ڈویژن کے تین اضلاع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب ،اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشستوں اور صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے کچھ اضلاع سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کئے جانے تھے تاہم نواز شریف کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ۔لاہور ڈویژن کے 3 اضلاع اور اسلام آباد کے امیدواروں کے انٹرویو موخرکر دئیے گئے اور صرف خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو گلہ خرابی اور بخار کی شکایت ہے ۔نواز شریف نے گلے کی خرابی کے باعث (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب نہیں کیا اور ان کی طرف سے شہباز شریف خیبرپختوانخواہ کے امیدواروں سے مخاطب ہوئے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں