الیکشن 2024، اہل امیدواروں کی فہرست کب آویزاں کی جائیگی؟

لاہور( آئی این پی)ترجمان پنجاب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نیب، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلے کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں ۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا ۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گاجس کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کے حامل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close