پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت نے خوشخبری سنا دی

ملتان (پی این آئی) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے بعد ایک اور روپوش رہنما جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے جمشید دستی کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، جمشید دستی نے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، وہ مظفرگڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں درج مقدمے میں مطلوب ہیں۔خیال رہے کہ عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر جسٹس کامران حیات نے سماعت کی اور ابتدائی دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close