فیصل آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نو مئی کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 100ملزمان کو 4 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 100 سے زائد افراد کو پیش ہونے کے سمن جاری کردیےہیں۔ عمران خان کے علاوہ مرکزی قائدین فواد چودھری ، شہباز گل، زرتاج گل، عمر ایوب، مراد سعید، اعظم سواتی، زین قریشی، شاہ محمود قریشی، میاں اعجاز اسلم وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ 9 مئی کو تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اور کارکنوں نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے کی تفتیش کیلئے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جس نے تفتیش کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا تھا۔ اے ٹی سی نے آج عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو چار جنوری کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیےہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں