لاہور (پی این آئی ) یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کے پیش نظر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کوجلد از جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات کردی اور واضح کیا ہے کہ یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس ایک ہزار روپے کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھنٹے کام کررہے ہیں ، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے رش میں 90 فیصد کمی ہوئی ہےلیکن یہ واضح کرلیں کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈان میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں