پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ متوقع ہے،جس کی وجہ بین الاقوامی ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 265.62 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت متوقع اضافے کے بعد 277.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی گزشتہ 15 دنوں کے جائزے کے بعد سے بین الاقوامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نتیجہ ہے۔ 15دسمبر کو قیمتوں کے تعین سے پہلے برینٹ کی قیمت کم ہوئی تھی جس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 80 ڈالر سے نیچے ہے۔ نومبر کے اختتام پر برینٹ 85 ڈالر پر تھا اور اس کے بعد نیچے آیا لہٰذاحکومت نے پیٹرول 14 روپے سستا کیا۔

اعداد وشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں پرانی سطح پر نہیں گئیں اور روپیہ بھی مستحکم ہے تو پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا جس کا باضابطہ اعلان 31 دسمبر بروز اتوار رات 11 بجے کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close