کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی ادراے، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں