ملتان (پی این آئی) ملتان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
ہائیکورٹ ملتان بینچ میں زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی، جو جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے مسترد کردی، زرتاج گل نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے درخواست پی ٹی آئی رہنما کے پیش نہ ہونے پر مسترد کی۔زرتاج گل نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے ڈیرہ غازی خان کے حلقے این اے 185 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں