خوفناک بم دھماکہ، جانی نقصان ہوگیا

جنوبی وزیرستان(پی این آئی) خوفناک بم دھماکہ ۔۔ جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں قبائلی رہنما کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

وانا کے علاقہ اعظم ورسک سراغوڑہ کے قریب قبائلی رہنما ملک عالم جان اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں قبائلی رہنما ملک عالم جان خود بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کا بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس فوری طوپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close