انا للہ وانا الیہ راجعون، نامور عالم دین کا انتقال ہوگیا

لکی مروت(پی این آئی) نامور عالم دین کا انتقال ہوگیا ۔۔۔ جمعیت علماء اسلام ضلع لکی مروت کے سابق امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحیم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

وہ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا کفایت اللہ، رفیع الدین، اکرام اللہ اور رضوان اللہ کے والد تھے۔ آبا خیل میں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبدالرحیم کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرحیم مرحوم کے ساتھ دیرینہ ذاتی اور جماعتی تعلق تھاان کی ذات اہل علاقہ،مساجد،مدارس اور جے یو آئی کے لئے نعمت تھی،مرحوم کی زندگی دین کی خدمت اور اشاعت میں گذری۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان اورپیروکاروںکے ساتھ برابر کے شریک ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close