موٹروے کو کہاں کہاں سے بند کر دیا گیا؟ سفر سے پہلے تفصیلات جان لیں

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھندکے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی ہے جبکہ ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند ہے۔ ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند ہے،مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں