لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی گئی ہے۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے فہرست کی منظوری دی ہے۔مسلم لیگ ن نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، کھئیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی اس فہرست میں شامل۔اسی طرح عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، جگدیش چند، عامر جاوید، انیتا عرفان اور سردار درشن سنگھ بھی (ن )لیگ کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں