آصفہ بھٹو نے کس وجہ سے کاغذات جمع نہیں کرائے؟

اسلام آباد (آئی این پی )پیپلزپارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ الیکشن آگے بڑھ جائیں، لیکن پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات کیلئے آواز اٹھائی۔

شاہدہ رحمانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو نے کسی وجہ سے کاغذات جمع نہیں کرائے ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ وہ مستقبل میں الیکشن میں حصہ لیں، آصف زرداری کی سیاست پر گہری نظرہوتی ہے، انہوں نے جمہوری انداز میں مسلط کی گئی حکومت ختم کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close