اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ 2018 والی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں لیکن کسی کی خواہشات پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ عوام ملک میں جمہوری نظام میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور جمہوری نظام کا حسن شراکت داری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ 2018 والی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، کسی کی خواہشات پر الیکشن نہیں ہوسکتے، وزیراعظم کس نے بننا ہے یہ فیصلہ عوام کریں گے۔افنان اللہ نے الزام عائد کیا کہ میں نے 2018 میں کراچی میں عارف علوی کیخلاف الیکشن لڑا تھا، لیکن میرے ووٹ گذری میں نالے سے ملے تھے۔لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، پی ٹی آئی دور میں پاکستان نے صرف کرپشن میں ترقی کی، کیا ٹرسٹ کے نام پر190ملین پائونڈ وصول کرنا ٹھیک تھا، پی ٹی آئی قیادت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے ذریعے پیسہ بنایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں