پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن نے صورتحال واضح کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں پرویز خٹک کے دعوے کی تردید کردی گئی ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کی کوئی اہمیت نہیں، نشان جو بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے بلا دینے کی آفر کی گئی تھی لیکن میں نے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ مجھے کسی اور کے نشان پر الیکشن نہیں لڑنا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close