اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اس وقت اپنے لوگوں کو نگران حکومت میں بٹھایا ہے، ن لیگ کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بڑا نقصان ہوا لیکن ہم پھر بھی یہی کہتے ہیں مل کر کام کرنا پڑے گا اور ساتھ چلنا پڑے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے کھل کر بات کرتی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار بلاول بھٹو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ ہمارے کوئی بڑے اختلافات نہیں جہاں بھی مشکلات آئیں پیپلزپارٹی آگے کھڑی رہی، ن لیگ کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بڑا نقصان ہوا لیکن ہم پھر بھی یہی کہتے ہیں مل کر کام کرنا پڑے گا اور ساتھ چلنا پڑے گا۔ان کا کہناتھاکہ ملک کے لیے ایک ساتھ مل کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے اس وقت اپنے لوگوں کو نگران حکومت میں بٹھایا ہے، سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے ممبر ہوکر نگران حکومت میں نہیں تھے، نگران حکومت میں پیپلز پارٹی کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاغذات چھیننے کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، الیکشن پر سوالیہ نشان ہوگا، عدلیہ کا کام ہے کس طرح صاف و شفاف انتخابات کراتی ہے جس بھی سیاسی جماعت کے پاس لیڈر شپ ہے اسے گھبرانا نہیں چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم 2 بننے کی ابھی تک کوئی ایسی بات نہیں، الیکشن ہونے دیں، اس پوزیشن میں کوئی بھی جماعت اکثریت کے ساتھ نہیں آئے گی، الیکشن کے بعد حکومت بنی تو ملکر حکومت بنانی پڑے گی، ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے، یہ بھی ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی خود حکومت میں آجائے۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے، آصف زرداری کا بھی صدر بننے کا حق ہے، آصف زرداری پہلے صدر تھے جنہوں نے اپنےتمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں