دبنگ خاتون سیاستدان نے سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا

لاہور (پی این آئی) معروف سیاستدان نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

نصرت سحر عباسی سندھ اسمبلی میں مسلسل تین بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوئیں۔2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی مسلم لیگ فنکشنل کی ٹکٹ پر تین بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن بنیں۔ نصرت سحر عباسی سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔ نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے مسائل، کرپشن ،جعی بھرتیوں اور خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔بتایا گیا ہے کہ نصرت سحر عباسی سیاست کو خیرباد کہہ کر کینیڈا منتقل ہو چکی ہیں۔رواں سال کئی سیاسی خواتین نے سیاست کو خیر ااد کہا جن میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی خواتین نو مئی کے مقدمات کی وجہ سے سیاست سے علیحدہ ہوئیں۔سیاست چھوڑنے والی خواتین میں نمایاں نام ملکہ بخاری اور شیری مزاری کا ہے۔شیریں مزاری نے کہا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے مقدمات کی مذمت کرتی ہوں اور اس حوالے سے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کروایا ہے۔میں ہر ادارے پر حملے کی مذمت کرتی ہوں۔ ہمیشہ ہر تشدد کی مذمت کی ہے۔

ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کو سب کی مذمت کرنی چاہئیے۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ 12 دن قید میں رہی اس دوران صحت بھی متاثر ہوئی اور میری بیٹی کو بھی آزمائش سے گزرنا پڑا۔شیریں مزاری نے اعلان کیا کہ میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔آج سے پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ جب میرے شوہر زندہ تھے اور بات تھی ، بہت ساری چیزیں برداشت کیں۔ اب میری پہلی ترجیح میرا خاندان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close