صدر مملکت عارف علوی نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close