شیخ رشید کیلئے اچھی خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے حلقہ این اے 56 کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،کئی بار وزیر رہا ہوں، مجھ پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جائیں گے، تفصیل کے ساتھ سکرونٹی ہوئی، کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ایک اور سکرونٹی 28 دسمبر کو ہوگی۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں قلم دوات کے نشان سے راولپنڈی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، این اے 56 اور 57 سے ہماری جیت ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، پی ٹی آئی ہمیں ووٹ دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close