الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے جھوٹ کی پول کھول دی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرویز خٹک کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ مجھےبلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک کا دعویٰ گمراہ کن ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی جماعت کو بلے کے نشان کی پیشکش نہیں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close