پشاور (پی این آئی) سابق ایم پی اے پی ٹی آئی محمد فہیم نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی۔
پرویز خٹک نے ان کا پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا، پرویزخٹک نے کہا کہ بہت سارے لوگ شمولیت کیلئے رابطے کررہے ہیں، کچھ لوگ الیکشن کے بعد شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم جاری ہے ہم اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں، منشور تیار ہوگیا ہے اگلے چند گھنٹوں میں سب کو فراہم کردیں گے، الیکشن کے بعد اور بھی لوگ ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں کوئی چلا جائے تو ٹھیک دوسری جماعت میں جائے تو لوٹا؟ میں نے تو اپنی جماعت بنائی ہے، میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں تمہارے مقابلے میں آیا ہوں، میں لوگوں کو تمہاری شکل دکھانا چاہتا ہوں کہ تم نے صوبے کیلئے کیا کیا ہے؟ چار سال پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت رہی لیکن اس صوبے کو ایک روپیہ نہیں دیا گیا، ایک ترقیاتی اسکیم نہیں دی گئی، بلکہ ہمارے ترقیاتی کام بند کئے، ہماری گیس کے کام بند کئے ، ہمیں رائلٹی کا جو پیسا تھا وہ نہیں دیا گیا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو بے وقوف سمجھتا ہے یہ سمجھتا ہے کہ میں نے دماغ میں ڈال دیا ہے جو میں کہوں گا وہی کریں گے۔ یہ جو فاٹا ضم کیا گیا اس سے بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ 100ارب دیں گے، وفاق اور صوبوں دونوں نے پیسے دینے تھے،محمود خان تیار تھا لیکن پنجاب اور وفاق دونوں فنڈز نہیں دیئے وہ وعدہ خلافی بھی کی گئی۔ صوبے کے حقوق وفاق نے ضبط کئے ہیں، ضم شدہ اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی، ہم نے صرف حکومت نے نہیں کی اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے۔ پرویزخٹک نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں۔
ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ بلے کا نشان ہو یا نہیں ہو، ہم نے محنت کرنی ہے۔ ہم ایک پروگرام کے ساتھ چلیں گے، ماضی میں جو کام کئے وہ لوگوں کو بتاؤں گا، ان کو ایسی شکست ملے گی یاد کریں گے۔ مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا،میں تحریری طور پر دیا ہوا ہے کہ مجھے بلا نہیں چاہیے، مجھے نہیں پتا کہ کون لاڈلہ ہے۔ پرویزخٹک نے کہا کہ مختلف علاقوں سے ہماری جماعت میں لوگ شامل ہورہے ہیں، بہت سارے لوگ شمولیت کیلئے رابطے کررہے ہیں، کچھ لوگ آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، الیکشن کے بعد وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوجائیں گے، پی ٹی آئی میں لوگ شامل ہوں تو ٹھیک اگر چھوڑ دیں تو لوٹا کہا جاتا ہے، میرے جیسے آدمی کو لوٹا کہا گیا، میں نے نئی جماعت بنائی۔ یاد رہے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی محمد فہیم نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں