تمام ن لیگی امیدواروں کو نیب نے کلین چٹ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے، نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئرقرار دیے گئے ہیں۔
نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا، نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں۔
الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے،

پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سکروٹنی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close