بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا،وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا ہے، بلاول نے کراچی کی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، کئی دہائیوں سے کراچی کے جیالوں کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔

سال 1988میں بے نظیر بھٹو شہید لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127، این اے 194 اور این اے 196 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں