پی ٹی آئی کے 2 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

صادق آباد (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے تھانہ صدر صادق آباد میں پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امیدوار قومی حلقہ 174 ندیم عباس چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 265 سجاد وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں پر اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close