بلاول بھٹو نے لاہور کے کس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے؟

لاہور (ٗآئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔اس حلقے سے پی پی لاہور کے صدر اسلم گل نے بھی بطور کورنگ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اسلم گل پی پی 161سے بھی کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنمائوں چودھری اسلم گل ،علی قاسم گیلانی،فیصل، میر،عثمان ملک،رانا عرفان،حاجی عزیز الرحمن چن ریلی کی صورت میں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے۔اس موقع پرجیالوں نے وزیر اعظم بلاول،ٹھپے پہ ٹھپا، تیر پہ ٹھپا کے نعرے سر بلند کیے۔اس موقع پر ذوالفقار علی بدر،جمیل منج،سونیا خان، ایڈون سہوترا،چودھری ریاض،شیخ عرفان ،رانا عرفان شاہد عباس،رانا اشعر اور رانا ذوالفقار بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close