تحریک انصاف سے متعلق بُری خبر سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ زمین بوس ہو چکا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دئیے گئے تھے ،کچھ مکافات عمل بھی ہوتا ہے۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی تحقیقات کرانے کا کہہ کر سرسری سا سیاسی بیان دیا ہے ، شکایات کے ازالے کیلئے صحیح فورم الیکشن کمیشن ہے ، بار بار الیکشن کمیشن جائیں گے تو بات سنی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ زمین بوس ہو چکا ہے ، اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسکرونٹی کا عمل بھی سخت ہو گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوے فیصد لوگوں کے کاغذات نامزدگی خوش اسلوبی سے جمع ہوئےہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہمیں کسی نے شکایات درج نہیں کرائیں ، ماضی میں بھی کاغذات نامزدگی نہ جمع کرانے دینے کی شکایات آئی تھیں ۔ کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سہولیات اور شکایات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، اگر کسی کو شکایات ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close