مولانا فضل الرحمٰن الیکشن میں اپنے ہی بیٹے کے مدِمقابل آگئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک کے حلقے این اے 43 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

این اے 43 سے ہی مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے این اے 265 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے علاقے پشین سے الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ آج الیکشن 2024ء کےلیے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا۔ اس دن نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کئی پارٹیوں کے قائدین نے مختلف نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close