ب فارم کے اجرا کی پالیسی میں تبدیلی؟ نادرا نے وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نادرا نے ب فارم کے اجراء سے متعلق وضاحت کردی۔ نادرا حکام کے مطابق ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور نہیں ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا تقاضہ ہےکہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ پیدائش کے اندراج اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ واضح رہے کہ نادرا کی طرف سے جاری کردہ فارم ب 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اسے بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close