پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی

مظفرآ باد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنمامحمود سدوزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود سدوزئی نے ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ صدر پی پی چوہدری محمد یاسین نے ہار پہنا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر محمود سدوزئی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، مجھے فخر ہے کہ بھٹو کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں، پی پی آزاد کشمیرکی قیادت کا شکریہ جنہوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ محمودسدوزئی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک سوچ کے تحت ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی تھی اور میں اس جماعت میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں جس کے بانی نے ملک کو آئین دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close