پاکستان سے اب تک کتنے غیرقانونی افغان باشندے روانہ ہوئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔گزشتہ روز 1159 غیر قانونی افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے جن میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل تھے۔

جس کے بعد گزشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 97 ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close