بلاول بھٹو لاہور کے کس حلقے سے امیدوار ہوں گے؟

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے لاہور سے الیکشن کے معاملے کو پارٹی رہنمائوں نے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کی تجویزمسترد کردی بلاول بھٹو کے این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کواعلی قیادت نیرائیدی ہیکہ این اے128پارٹی کیلئے سودمندنہیں رہابلاول بھٹوکااین ایایک سوستائیس لاہورسے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کاامکان ہے۔ کاغذات نامزدگی کل ریٹرننگ افسرکوجمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن کی صورت میں سینئرقائدین ان کیساتھ صوبائی سیٹوں پرالیکشن لڑینگے میاں مصباح الرحمان پی پی 160،اسلم گل پی پی 161 سے امیدوار ہوسکتے ہیںفیصل میر پی پی 163 سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے پارٹی رہنمائوں نے رائے پیش کی ہے کہ این اے 128 سے پیپلزپارٹی کو کبھی اچھے نتائج نہیں ملے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماوں نے این اے 127 کوزیادہ سودمند قرار دیااین اے 127 سے 2021 کے ضمنی الیکشن میں اسلم گل 32313 ووٹ حاصل کرچکے ہیںبلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کل ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close