لاہور(آئی این پی)بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیدنگ کا شیڈول جاری کر دیا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو روزانہ 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہے، دریاں میں پانی کی کمی اور بھل صفائی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی آئی۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 5 سو میگا واٹ رہ گئی، بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب ساڑھے 13 ہزار میگا واٹ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں