پرویزالٰہی کی صحت اب کیسی ہے؟ اہم تفصیلات آگئیں

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کوہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی طبی معائنے کیلئے لایا گیا تھا.طبی معائنے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل واپس روانہ کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے سینے میں انفیکشن ہے، ہو سکتا ہے کہ انہیں کچھ مزید ٹیسٹ کروانے کیلئے دوبارہ ہسپتال آنا پڑے،پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close