چوہدری نثار کی انتخابی مہم ،جلسے میں عمران خان اور ن لیگ سے متعلق کیا کہا؟

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان بھی انتخابی میدان میں اتر گئے،جلسے سے خطاب میں انہوں نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور( ن) لیگی قیادت پر تنقید کرنے سے گریز کیا۔

راولپنڈی میں چکری روڈ کے گاؤں راجڑ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 53 ،54سمیت پی پی 10 سے بطورآزاد امیدوار الیکشن لڑرہا ہوں،میری خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں ،یہاں ترقیاتی کام کئے اس علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سب نتائج خود دیکھوں گا ،کیسے ہوسکتا ہے قومی سے ہار کر صوبائی حلقے سے جیت رہا ہوں ،پولنگ شروع اور گنتی ختم ہونے تک تمام سپورٹرزہوشیار رہیں ،کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں اطلاع دیں،پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا ،عمران خان پر تنقید کر سکتا ہوں جو نہیں کرونگا کیونکہ وہ میرا 50 سال پرانا دوست ہے ،مسلم لیگ (ن )سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کرون گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close