ایک اور سیاسی جماعت نے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی بلے کا نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کی تیاریاں کررہی ہے، لیکن اسی ساری صورتحال میں ایک اور پارٹی بھی میدان میں آگئی ہے جس نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انتخابی نشان ’’بلا‘‘ انہیں الاٹ کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم عوام پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمرزمان خان نے کہا کہ رات کو جوفیصلہ آیا اس نے ثابت کردیا کہ آئین و قانون ہی سب کچھ ہے۔ہمارا انتخابی نشان تالہ تھا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر انتخابی نشان تالہ واپس لے لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔احمر زمان کا کہنا تھاکہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔ہمیں آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کر رکھی ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں