نگران حکومت کی آئینی مدت میں توسیع؟ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل آئین اور جمہوریت سے وابستہ ہے۔

نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اس حوالے سے کسی کو کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔قبل ازیں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے،میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا، میڈیا چینلز شروعات میں پیمرا کو فزیبلٹی دیتے ہیں۔ پیمرا ایکٹ میں صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے تحفظ حاصل ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاصحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے،بلوچ مظاہرین کے حوالے سے ناخوشگوار صورتحال پیدا وئی،بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین کے مطالبات دیرینہ ہیں،خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے، زیادہ تر مرد حضرات بھی رہا ہو گئے ہیں،کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے۔

اس وقت گورنر بلوچستان سے آئے ہوئے ہیں،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا آج وزیراعظم سے اس کمیٹی کی میٹنگ بھی ہے۔بلوچستان سے آئے ہوئے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد ہے،میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی مسائل پر تبصرہ نہیں کر سکتا،ہم نے تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات رکھنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close