لاہور(پی این آئی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔
عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید عام انتخابات 2024 کے لئے چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا۔
پرویز الہٰی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ 10 ماہ قبل بھی عامر سعید راں لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے جنہیں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اسلام آباد سے بازیاب کرایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں