فیصل واوڈا کی سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، ایجنڈا سامنے آ گیا

کراچی (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واڈا کی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی بلاول ہاس میں دونوں رہنماں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت عام انتخابات پر دونوں رہنماں کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے آصف زرداری اور فیصل واڈا کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں سابق صدر خوشگوار موڈ میں سابق وفاقی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں