عام انتخابات کا مشاہدہ، غیر ملکی مبصرین کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے مشاہدہ کے لئے غیرملکی مبصرین کی درخواستوں کے لئے وقت بڑھا دیا۔ذرائع کے مطابق غیرملکی مبصرین اب 20 جنوری تک درخواستیں دے سکتے ہیں، پہلے یہ وقت 31 دسمبر تک کا تھا۔واضح رہے کہ یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی انتخابات 2024 کا مشاہدہ کرنے پاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close