عارف علوی کا وزیر اعظم کو فون، بلوچ مظاہرین کیساتھ ناروا سلوک کا مسئلہ اٹھا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماں نے بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش کیا۔دونوں رہنماں نے گفتگو میں اتفاق کیا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہئے تھا، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہئے، پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا۔ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے کہا کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے، اس موقع پر دونوں رہنماں نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close