منظور وسان کی آئندہ الیکشن سے متعلق اہم پیشنگوئی

کراچی( پی این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی کومیجورٹی نہیں ملے گی، تمام پارٹیاں سیٹیں لیں گی۔

الیکشن میں تحریک انصاف سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جس طرح بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا گیا اسی طرح نواز شریف کو بھی لانے کی تیاری کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو فری اینڈ فیئر الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا، انتخابات قریب آتے ہی پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں، انتخابات میں ن ليگ کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی پر میری جگہ اب میرا بیٹا ہالار وسان الیکشن لڑے گا، قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر کل فارم جمع کرواؤں گا، پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑوں گا، وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے۔

منظور وسان نے سیاسی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے تاہم فضل الرحمان صدرنہیں بنیں گے۔انہوں کہاکہ میں نے خواب دیکھا ہے الیکشن8 فروری کوہوں گے اور آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اتحاد سے متعلق منطوروسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحادنہیں بلکہ سخت مقابلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close