لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔
الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں، آئین کے کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا، 8 جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن نے اس کو بھی قبول نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں