تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر پارٹی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے پر ردعمل دے دیا ہے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے فیصلے کے خلاف منگل کے روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوئے ، پی ٹی آئی آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سراہی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا، فیصلے کے بعد گوہر خان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں