پاکستان میں پھر زلزلہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں پھر زلزلہ۔۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کہیں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جڑواں شہروں پنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ساڑھے پانچ بجے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز جنوب مغربی کشمیر تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مذکورہ علاقوں میں لوگ نیند سے بیدار ہوگئے اور اکثر سخت سردی میں کلمہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close