شاہد خاقان عباسی کا بیٹے کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ، کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر امیدوار ہوں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 51سے اپنے بیٹے کو کسی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے بطور آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 51کے لیے اپنے امیدوار کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2017ءمیں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close