نواز شریف نے مریم نواز کے الیکشن لڑنے کی شرط لگا دی

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی چیف آرگنائزار مریم نواز کے مخصوص نشست پر اسمبلی رکن بننے کی مخالفت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے فیصلے کے بعد چیف آرگنائزر مریم نواز مخصوص نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز جنرل الیکشن میں حلقے سے جیت کر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گی۔مریم نواز کے لئے لاہور کے حلقہ این اے 119 کے علاوہ صوبائی حلقوں سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close